سرسی: 12؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) فوریسٹ مکینوں کو فوریسٹ زمین کا حق منظور کرنے میں ان دیکھی کرنےو الے عوامی نمائندے مردوں کی طرح ہوگئے ہیں تو افسران پاگلوں جیسی حرکتیں کررہے ہیں۔ اس بات کا الزام کانگریس لیڈر کاگوڈ تمپا نے لگایا۔
شہر میں پریس کانفرنس کےذریعےبات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ فوریسٹ اتی کرم داروں کی ابتر حالت کو دیکھیں تو رونا آتا ہے، زمین کے حقوق کی منظوری کےلئے داخل کی گئی 62.49فی صد عرضیاں رد کر دی گئی ہیں، صرف 5.35فی صد عرضیوں سے انصاف کیا گیا ہے، حالات خود بتار ہے ہیں کہ حکومت غریبوں کےحق میں کچھ بھی کام نہیں کررہی ہے۔
فوریسٹ زمین کو استعمال کرنےو الے کوئی بھی فوریسٹ زمین کو برباد کرکے زراعت نہیں کررہےہیں، آج جن شہروں کو آپ دیکھ رہے ہیں کل تک وہ بھی جنگلات میں شامل تھے، حکومت کا قانون غریبوں کے لئے الگ اور امیروں کے لئے الگ ہے، انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے لئے حکومت مردہ ہوچکی ہے۔
کسی بھی مسئلہ کا حل جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ، فوریسٹ مکینوں کو ان کا زمینی حق دینےمیں تمام سیاسی پارٹی ناکام ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گاررر ویدیکے کے صدر رویندر نائک، دھرم راج، رمیش ہیگڈے ، شرینواس، جی ایم شٹی ، بھیمشی والمیکی، رمانند نایک وغیرہ موجود تھے۔